نیوزی لینڈ و یمن کرکٹ ٹیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Sep 21, 2021 | 14:25:PM
 نیوزی لینڈ و یمن کرکٹ ٹیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وومن کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے دوران بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس پر خواتین کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا کہ ان کے ہوٹل میں بم رکھ دیا جائے گا۔ ٹیم ممبر سے یہ بھی کہا گیا کہ دورے سے واپسی پر طیارے میں بم رکھ دیا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دھمکی ملنے پر نیوزی لینڈ خواتین ٹیم نے خود کو کمروں میں بند کرلیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ردعمل میں کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں براہ راست ویمن کرکٹ ٹیم کا ذکر نہیں۔ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا۔

تھریٹ ملنے کے بعد انگلینڈ میں موجود نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم اکتوبر تک کورونا ویکسین لگوائیں ورنہ۔۔ این سی او سی کی وارننگ