یکم اکتوبر تک کورونا ویکسین لگوائیں ورنہ۔۔ این سی او سی کی وارننگ 

Sep 21, 2021 | 13:18:PM
یکم اکتوبر تک کورونا ویکسین لگوائیں ورنہ۔۔ این سی او سی کی وارننگ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کی جانب سے انسداد کورونا کے لئے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وارننگ جاری کردی گئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ پہلی اکتوبرسے ایسے تمام افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔

این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں۔

انتباہ ! پہلی اکتوبرسے ایسے تمام افراد پہ، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔ ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں۔