پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تحصیل گڑھی یاسین میں کوٹ دُرانی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے آغا شہباز درانی سے تعزیت کی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر ان کے بھائیوں آغا شجاع الدین خان درانی، آغا مسیح الدین خان درانی اور آغا رفیع الدین خان درانی سے بھی اظہار افسوس کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے بھتیجوں آغا محمد خان درانی، آغا حمزہ خان درانی، بیرسٹر آغا علی خان درانی اور بیرسٹر آغا مصطفی خان درانی سے بھی رنج و غم کا اظہارکیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کے دامادوں عثمان مرزا، شہریار اجمل اور عزیز آغا ارشد خان درانی سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینئر سیاست دان آغا سراج درانی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعاکی۔
یہ بھی پڑھیں :کل موسم کیسا ہو گا، آج رپورٹ پڑھ لیں