کل موسم کیسا ہو گا، آج رپورٹ پڑھ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے،تاہم گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہےگا ۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا ۔ تاہم لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد اور سیا لکوٹ میں سموگ چھاۓ رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا ،صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا ۔ جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کےمطابق مٹھی، تربت،لسبیلہ اور چھور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے تمام وکلاء،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسز کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، بانی کی ہدایت