پی ٹی آئی کے تمام وکلاء،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسز کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، بانی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کے بانی کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام کیسز کی پیروی کے دوران پی ٹی آئی کے تمام وکلاء تمام ایم این ایز ، تمام ایم پی ایز اور لیڈر شپ عدالتوں میں جائے گی، بانی نے کہا کے خیبر پختونخوا میں انکی حکومت ہے اور کے پی کے کے عوام کو جواب دے ہے،کے پی میں مینڈیٹ کے بعد بانی کو حق ہے کے وہ اپنی پالیسی خود ترتیب دے۔بانی کے مطابق افغانستان سے معاملہ پُر امن طور پر حل ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ملک نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا حق ہے کے وہ بانی سے ملاقات کرے اور بانی کے پالیسی کے پی میں نافذ کرے،بانی کی القادر ٹرسٹ کیس میں پیٹیشن10 ماہ سے فکس نہیں ہو رہی جس پر بانی کو تشویش ہے،بانی نے کہا ہے کے آئندہ تمام کیسز کی پیروی کے دوران پی ٹی آئی کے تمام وکلاء تمام ایم این ایز ، تمام ایم پی ایز اور لیڈر شپ عدالتوں میں جائے گے،اوپن کورٹ میں جانا سب کا حق ہیں،القادر کیس کی پیٹیشن فکس کرنے کے لیے قانونی طریقہ اپنائے گے،جیل مینوئل کے مطابق خان صاحب کو بطور قیدی حقوق نہیں مل رہے،پچھلے دس ماہ میں خان صاحب کی اپنے بچوں سے تین تین منٹ بات کروائی گئی،بانی کے پاس جیل میں نہ ٹی وی ہے نہ دیگر سہولیات ہیں۔افغانستان کے معاملے پر بانی نے تشویش کا اظہار کیا ہے،بانی کے مطابق افغانستان سے معاملہ پُر امن طور پر حل ہونا چاہیے،افغانستان سے جتنے معاملات بگڑیں گے پاکستان کو نقصان ہوگا،نفرتیں جتنی بڑھیں گی پاکستان کے مفاد میں نہیں،کے پی کے دور حکومت میں دہشت گردی انتہائی کم تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نواز شریف جب جیل میں تھے تو تمام سہولیات میسر تھیں،نواز شریف سے فِملی بھی ملتی تھی اور جیل میں دعوتیں بھی ہوتی تھی،بانی کو پارٹی رہنماؤں سے ملنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے،بانی کے مطابق ہارڈ اسٹیٹ سے مراد ایسی ریاست ہے جہاں قانون اور آئین کی بالا دستی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:’’تیری ماں نے‘‘ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری اپنے صدر سے دو ہاتھ آگے نکل گئی