’’تیری ماں نے‘‘ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری اپنے صدر سے دو ہاتھ آگے نکل گئی

Oct 21, 2025 | 18:37:PM
’’تیری ماں نے‘‘ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری اپنے صدر سے دو ہاتھ آگے نکل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری  کیرولین لیویٹ بھی امریکی صدر کے  نقش قدم پر چلنا شروع ہو گئیں ہیں،امریکی وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے پیر کے روز ایک صحافی پر  سیدھا ذاتی حملہ کردیا۔  کیرولین لیویٹ نے ایک سوال پر صحافی کو جو اب دیتے ہوئے اسکی والدہ کو  معاملے میں گھسیٹ  لیا، جو کہ سیدھی سیدھی بد تمیزی تھی، لیویٹ نے خود  ایکسX پر اس گفتگو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور اب انکی ٹیم نے بھی انکو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ جب ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیم سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ اکثر ایسے جوابات دیتے ہیں جو تسلی بخش نہیں بلکہ صحافی کی توہین بھی کرتے ہیں۔ ٹرمپ خود متعدد بار عالمی رہنماؤں کو طلب کر چکے ہیں اور ان کی کھلے عام توہین کر چکے ہیں۔ اس بار ان کی پسندیدہ پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بھی کچھ ایسا ہی کیا پریس نے پیر کو ایک صحافی پر تیکھا حملہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف ہف پوسٹ(Huff  Post) کے صحافی S.V. ایک متعصب صحافی کہا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ بائیں بازو کی لابی سے آتے ہیں اور جان بوجھ کر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کرتے ہیں ۔

 صحافی S.V. ڈیٹ نے کیرولین لیویٹ کو ٹرمپ اور پوٹن ملاقات کے مقام کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا تھا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ اس جگہ کا انتخاب کس نے کیا ہے ۔ اس کے جواب میں، وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری لیویٹ نے لکھا، “آپ کی والدہ…” لیویٹ نے خود X پر اس گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں صحافی پر صدر ٹرمپ کے خلاف جانبداری کا الزام لگایا۔ انہوں نے لکھا، “S.V. Date ایک غیر جانبدار صحافی نہیں ہیں ۔ وہ مسلسل ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کرتے ہیں اور مجھے ڈیموکریٹک پارٹی کی باتیں بھیجتے رہتے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جو ایکٹیوسٹ خود کو صحافی کہتے ہیں وہ  دراصل صحافت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

کیرولین لیویٹ ٹرمپ انتظامیہ کی اہم رکن ہیں۔ وہ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے طور پر کام کرتی ہیں، صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ حال ہی میں، ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لیویٹ ایک بہت ذہین، پراعتماد اور سخت ترجمان ہیں جو میڈیا کے مشکل سوالات کا بھی شاندار جواب دیتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ُدوسرا ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نےپہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لئے