موسیٰ خیل؛ بس اور وین میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

Oct 21, 2023 | 19:27:PM
موسیٰ خیل؛ بس اور وین میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی 
کیپشن: بس اور وین میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمت اللہ)موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں بین الصوبائی شاہراہ پر مسافر ڈائیو بس اور وین میں تصادم 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے میں بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ پر مسافر ڈائیو بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں چھ مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او راڑہ شم محمد رفیق قیصرانی کے مطابق مسافر ڈائیو بس دکی سے پشاور جارہی تھی کہ رکنی سے لورالائی جانے والے مسافر وین کے ساتھ ٹکرانے سے حادثے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد مسافر وین میں سوار تھے۔لاشیں اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر بیسک ہیلتھ سنٹر راڑہ شم منتقل کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو ، سلیمان اور قاسم جذباتی ہو گئے