پنجاب ضمنی انتخابات: عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) پنجاب نے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے جس کےمطابق اے این پی پنجاب مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کرے گی۔
اے این پی پنجاب نےتمام تنظیموں کو مسلم لیگ ن امیدواروں کا ساتھ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی و تحصیل سطح کے عہدیداران کو عملی تعاون کا حکم دیاہے جس کے بعد ضمنی انتخابات میں اے این پی کارکنان مسلم لیگ ن امیدواروں کی مکمل سپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فیصل آباد ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنااللہ کونوٹس