فیصل آباد ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنااللہ کونوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر رانا ثنااللہ کو پی پی 116 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پرباضابطہ طور پر نوٹس جاری کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ کوکل وضاحت پیش کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے کی تفصیل سنی جا سکے،الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ نے20 نومبرکوحلقہ پی پی 116 میں ضمنی الیکشن کے امیدواررانا شہریار کے انتخابی جلسے میں شرکت کی جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی حکومتی عہدے دار، وزیر یا پارلیمنٹ کا رکن انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا اورنہ ہی جلسوں میں شرکت کرسکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہے اورہرقسم کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی جا رہی ہے، سینیٹرکی وضاحت کے بعد مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ صوبے کا وزیراعلیٰ رکھ لیتا ہے،ارشد وہرہ