این ایف سی ایوارڈ کا پیسہ صوبے کا وزیراعلیٰ رکھ لیتا ہے،ارشد وہرہ
غیر آئینی طریقے سے جمہوریت کو ٹھیس پہنچائی گئی، جوڈیشری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،دانیال عزیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما ارشد وہرہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے جو بھی پیسہ حاصل ہوتا ہے وہ صوبے کا چیف منسٹر لوکل انتظامیہ کو منتقل کرنے کے بجائے اپنے پا س رکھ لیتا ہے ۔
24نیوزکےپروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے ہوئے ارشد وہرہ کا کہناتھا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے ہم نے ہر جماعت سے بات کی تھی صرف پیپلزپارٹی نہیں چاہتی تھی کہ27ویں ترمیم میں یہ چیز شامل کی جائے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں ہے جو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، 28ویں ترمیم آتے ہوئے نظر نہیں آرہی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے دانیال عزیر نے کہا کہ غیر آئینی طریقے سے جمہوریت کو ٹھیس پہنچائی گئی، اب وقت آگیا ہے کہ جوڈیشیری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
پروگرام کے دوسرے حصہ میں بات کرتے ہوئے ماہر معیشت ہارون شریف نے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے مل کر سعودیہ اور چین کیساتھ بات چیت شروع کی اور سعودی عرب سے ہم نے کہا دنیا کے جتنے بڑے برانڈز ہیں اس کی مینیفیکچرنگ تو پاکستان میں ہو رہی ہے۔سیالکورٹ کی فاروڈ سپورٹ فیکٹری چیمپئن لیگ اور ورلڈ کپ کے فٹبال بناتی ہے ۔2026 کے فٹبال ورلڈ کپ میں سیالکورٹ کی فاروڈ سپورٹ فیکٹری چین کی کمپنیوں سے آگے تھی کیونکہ پاکستان میں لیبر کاسٹ چین کے مقابلہ میں کم ہے ۔