چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

Nov 21, 2025 | 14:14:PM
چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے بڑے انعاما ت کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کے لیے آنے والے ایڈیشن میں انعام کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی گروتھ پر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایشنر سیریز  ، پہلے ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے کام کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا، آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر چلیں۔