سونے کی قیمتوں میں استحکام ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

Nov 21, 2025 | 14:04:PM
سونے کی قیمتوں میں استحکام ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھاگیاہے اورکوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4042 ڈالر فی اونس پر برقرارہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4لاکھ 26 ہزار 562 روپے اوردس گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار708 روپے پر برقرارہے۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی 107 روپے سستی ہونے کے بعد 5222 روپے پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالر اضافے کے بعد 4ہزار 042ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت  میں5ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ 4لاکھ 26ہزار 562روپے کی سطح پر آگیاتھا۔
گزشتہ روز دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 286روپےکی کمی کے بعد 3لاکھ 65ہزار 708روپے کی سطح پر آگئی تھی۔