برطانوی  امیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں

Nov 21, 2025 | 12:11:PM
برطانوی  امیگریشن قوانین میں 50 برس کی سب سے بڑی تبدیلیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی سیکریٹری خارجہ شبانہ محمود نےبرطانوی امیگریشن قوانین میں 50برس کی سب سے بڑی تبدیلیوں کااعلان کردیا۔
امیگریشن قوانین میں اصلاحات کے تحت مستقبل رہائش کیلئے 5 برس سے 30 برس تک مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، کم تنخواہ والے اور ان پر انحصار کرنے والے ویزا ہولڈرز کو مستقل رہائش کیلئے 15 برس انتظار کرنا ہوگا۔
سرکاری امداد لینے والے 20 سال سے پہلے درخواست نہیں دے سکیں گے،غیر قانونی تارکین وطن اورزائدقیام کرنے والے 30 برس تک مستقل رہائش کے اہل نہیں ہونگے، سوشل سیکٹر میں کام کرنے والے اسکلڈ ورکرز 5 برس بعد ہی مستقل رہائش کے اہل ہونگے، زیادہ ٹیکس دینے والے بھی اس کٹیگری میں آئیں گے۔
برطانوی امیگریشن قوانین کے ماہر بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا ہے نئے قوانین کے تحت برطانوی شہریت ملنے سے پہلے مالی امداد اب کسی کو نہیں ملے گی، تاہم سالانہ پچاس ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کمانے والوں کو نئے قوانین سے فائدہ پہنچے گا۔
نئے قوانین کے تحت 2021 کے بعد برطانیہ جانے والے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونگے، اس سے پہلے برطانیہ منتقل ہونے والے افراد پر یہ قوانین لاگو نہیں ہونگے۔