عائزہ خان کا نیا انداز۔۔ تصاویر وائرل۔۔مداحوں سےکیا رائے مانگی؟

Nov 21, 2021 | 12:14:PM
عائزہ خان کا نیا انداز
کیپشن: عائزہ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عائزہ خان نے سوشل میڈیاپر اپنے لمبے بالوں کو کٹواکر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مداحو ں سے پوچھا کہ  وہ نئے ہیئر اسٹائل میں کیسے لگ رہی ہیں ؟۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  عائزہ خان نے  انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ تو آپ جانتے ہیں کہ مجھے  اپنے کالے لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن کچھ عرصے سے ان کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی تھی  اور آخر کار آج ان کو چھوٹے کروالیےہیں!‘

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 اداکارہ نے انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں مداحوں سے ان کی رائے مانگی ہے کہ انہیں اداکارہ کا نیا ہیئر اسٹائل کیسا لگا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں عالیہ بھٹ کا اپنی دوست کے ہمراہ ڈانس۔۔ویڈیو وائرل

عائزہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے ہیئر کٹ کے بارے میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے کہا کہ ان کے صرف لمبے بال ہی اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ مداحوں کی رائے ہے کہ عائزہ خان چھوٹے بالوں میں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا ارشد کی شاندار پرفارمنس، خواتین کھلاڑی جھوم اٹھیں