خادم رضوی کے جنازہ میں شرکت کیلئے آنیوا لے 6 دوست حادثہ میں جا ں بحق

Nov 21, 2020 | 19:27:PM
خادم رضوی کے جنازہ میں شرکت کیلئے آنیوا لے 6 دوست حادثہ میں جا ں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنازہ میں شر کت کے لئے آنے وا لوں کا اپنا جنازہ اٹھ گیا ،گوجرانوالہ سے لاہورآنےوالے 6 دوست مریدکے کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق جاں بحق ہونیوالے دو ست علامہ خادم حسین رضوی کے جنازہ میں شرکت کیلئے آرہے تھے کہ خو فنا ک حادثہ کا شکا ر بن گئے۔حادثہ گزشتہ رات مریدکے قریب پیش آیاتھا۔افسوسناک واقعہ میں جاں بحق والے تین دوستوں کا تعلق شہزادہ شہید کالونی سے ہے۔ جا ں بحق ہونے والے فتومنڈ کے رہائشی تھے۔ تمام لاشیں گھروں میں پہنچیں تو گھروں میں کہرا م بر پا ہو گیا۔اہلخانہ غم سے نڈھا ل تھے۔

6 دوستوں کے جاں بحق ہونے پر شہر کی فضاسو گوا ر ہے۔مرحومین کے گھروں میں تعزیت کرنیوا لوں کا تا نتا بندھ گیا۔ یا د رہے کہ علا مہ خا دم حسین رضوی کے انتقا ل کے بعد پا کستان بھر سے ان کے عقیدت مند جنا زہ میں شر کت کیلئے لاہو ر کے گریٹر اقبا ل پا رک24 میں آئے اور نما ز جناز ہ میں شر کت کی ۔