ایل این جی کی قیمتوں میں28فیصد تک کا بڑااضافہ ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) ایل این جی کی قیمتوں میں28فیصد تک کا بڑااضافہ کردیا گیا ،اوگرا نےمئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پرایل این جی کی قیمت میں3.51ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جبکہ سوئی ناردرن کےسسٹم پرایل این جی 3.4ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومہنگی ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت16.98ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوجبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقررہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل ، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرا دی