قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور ودیگر کو نوٹس، جواب طلب

May 21, 2024 | 15:49:PM
قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور ودیگر کو نوٹس، جواب طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار حسین نے قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی,درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قبرستان کی زمین غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو لیز پر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے زمین وا گزار کروانے کا حکم دیا۔

 عدالت نے بورڈ آف ریونیو کو اراضی واگزار کروانے کے احکامات جاری کئے مگر عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اراضی واگزار نہیں کروائی جاسکی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر ذمہ دار افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔