پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا 

May 21, 2023 | 22:07:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا 
کیپشن: بریڈبرن، مکی آرتھر، ہارون رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ، لیجنڈری ہارون رشید چیئرمین برقرار رہیں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کے علاوہ اینالسٹ حسن چیمہ بھی کو شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ میں نئی تقرریوں میں ایک اور اضافہ ہو گیا ،چار رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ،سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید چیف سلیکٹر ہی رہیں گے جبکہ ان کی ٹیم میں مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبرن کے علاوہ پی ایس ایل فرنچائز کے اینالسٹ حسن چیمہ بھی ممبر ہوں گے ،حسن چیمہ کے ساتھی ریحان الحق قومی ٹیم میں منیجر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ، نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان کی سینئر، شاہینز اور انڈر نائنٹین ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی