میری گرفتاری کے پیچھے ن لیگ اور رانا ثنا اللہ ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری

May 21, 2022 | 23:43:PM
تحریک انصاف، گرفتار رہنما، ڈاکٹر شیریں مزاری، اسلام آباد ہائیکورٹ،
کیپشن: شیریں مزاری گرفتار، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کی گرفتار رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میرا فون ابھی تک واپس نہیں کیا گیا،میرے ساتھ جو ہوا ہے وہ میں کورٹ کو بتاﺅں گی ،ان کا کہناتھا کہ میرا کیس جبری گمشدگی کا کیس ہے ۔

ان کاکہناتھا کہ میری گرفتاری کے پیچھے ن لیگ اور رانا ثنا اللہ ہیں، مجھے وارنٹ نہیں دکھایا گیا،مجھے گاڑی سے گھیسٹا گیا لاہو رلے کر جا رہے تھے۔