لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی

May 21, 2021 | 23:51:PM
لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موسیقارو گلوکار ساحر علی بگاکیساتھ گانے میں لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ساحل سمندر پر سیر کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی تاہم اداکارہ کی ساحل سمندر پر گانے کے ساتھ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ غروب آفتاب کے بعد ساحل سمندر پر چل رہی ہیں ،اس ویڈیو کو ابتک 3 لاکھ 70 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور سینکڑوں افراد نے تبصرے کئے ہیں ،تاہم ویڈیو پر لوگوں نے ملا جلا تبصرہ کیا ہے کچھ لوگوں نے مکمل لباس نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایاہے جبکہ دوسروں نے ان کے مضبوط کردار کی تعریف کی ہے ۔
علیزے شاہ کے پرستار نے لکھا کہ مجھے آپ جیسی مضبوط خواتین پر فخر ہے جو نفرت سے نمٹنا جانتی ہے اور مضبوط رہتی ہیں جیسا کہ آپ خوشی کیساتھ اپنی زندگی گزار رہی ہیں ،ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر اپنے کمنٹس میں کہا کہ آپ کے گانے نے آپ کی معصومیت کو ختم کردیا۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے عشق تماشہ میں پلوشہ کے کردار میں ہم ایوارڈ جیتاہے، علیزے شاہ نے عہد وفا میں دعا کا کردار ادا کیا اس کے علاوہ حورپری ، جو تو چاہے، میرادل میرادشمن اورتانابانامیں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانی میں شاہ رخ اور میں سگریٹ اور بیڑی شیئر کیا کرتے تھے، منوج باجپائی