نوجوانی میں شاہ رخ اور میں سگریٹ اور بیڑی شیئر کیا کرتے تھے، منوج باجپائی

May 21, 2021 | 23:16:PM
نوجوانی میں شاہ رخ اور میں سگریٹ اور بیڑی شیئر کیا کرتے تھے، منوج باجپائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں کے اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے وہ اور شاہ رخ خان ماضی میں سگریٹ اور بیڑی آپس میں شیئر کیا کرتے تھے۔
شاہ رخ خان کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا کہ ہم دونوں کی ملاقات نوجوانی میں ہوئی اور ہم نے دہلی میں بیری جون کے تھیٹر گروپ سے اکٹھے کام کیا۔انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ ان دنوں کافی دلکش تھے اور لڑکیوں میں وہ کافی مقبول تھے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ انھیں پہلی بار دہلی میں ڈانس کلب شاہ رخ خان لے کر گئے۔
یاد رہے کہ دونوں نے یش چوپڑا کی فلم ویر زارا میں ایک ساتھ کام کیا۔ منوج باچپائی کا مزید کہنا تھا کہ وہ واحد شخص تھے جوکہ ماروتی وین میں آیا کرتے تھے مجھے یاد ہے وہ سرخ رنگ کی ماروتی وین تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میوزک پروڈیوسر نے زیادتی کا نشانہ بنایا ، حاملہ بھی ہوئی، لیڈی گاگا کا انکشاف