چین میں تھری ڈی پرنٹر خاتون کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چین میں تھری پرنٹر کےنام سے مشہور خاتون کے چرچے ، خاتون کو منفرد صلاحیت کی وجہ سے ’’انسانی تھری ڈی پرنٹر‘‘ کا لقب دیا گیا ہے، وہ اپنے دانتوں کی مدد سے گاجروں پر نہایت پیچیدہ مجسمے تراشتی ہیں، اس پورے تخلیقی عمل میں وہ کسی قسم کے چاقو یا دیگر اوزار استعمال نہیں کرتی۔
25 سالہ چن چن کو ’’دنیا کی واحد دانتوں سے نقش و نگار بنانے والی فنکار‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ہنر مکمل طور پر اتفاقاً دریافت کیا۔
گزشتہ سال اسپرنگ فیسٹیول کے دوران لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے وہ گاجر کھا رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے دانتوں سے اسے ایک سادہ شکل دینے کی کوشش کی۔ ان کی اس تخلیق کو ناظرین نے بہت سراہا، جس کے بعد انہوں نے مختلف سبزیوں پر تجربات شروع کر دیے۔
اس نوجوان اسٹریمر نے سفید اور سبز مولی پر بھی کام کیا، لیکن وہ ان کے معدے کے لیے موزوں نہیں تھیں، اس لیے وہ دوبارہ گاجر کی طرف لوٹ آئیں، گاجر نہ صرف ان کے معدے کے لیے بہتر ہے بلکہ اس کا شوخ نارنجی رنگ اور سختی بھی اسے تراشنے کے لیے موزوں بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے