اختیارات کے غلط استعمال پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈاٸریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا
اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہاٸیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،کرپشن میں ملوث سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا