پی پی 54 شکرگڑھ ؛ضمنی انتخاب کیلئےکاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل

Mar 21, 2024 | 19:01:PM
پی پی 54 شکرگڑھ ؛ضمنی انتخاب کیلئےکاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 شکرگڑھ  میں  ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑے جانے کے بعد اب ضمنی انتخاب کیلئے  امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)اور  تحریک لبیک سمیت 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مکمل قرار دیئے گئے ہیں ۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  کی خالی کردہ نشست پر انہی کے بیٹے احمد اقبال کو نامزد کردیا ہے ۔