یوٹیوب کا صارفین کو نیا تحفہ۔۔لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش 

Mar 21, 2022 | 18:27:PM
لائیو ٹو گیدر ۔سٹریم۔صارفین۔فیچر۔لنک۔سکرین۔شیئر
کیپشن: یو ٹیوب کا لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں کئی اہم سہولیات اور آپشن پیش کئے ہیں ان میں سب سے اہم لائیو گیسٹ کے نام سے مہمانوں کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل کرنے کی سہولت شامل ہے اب کسی کو بھی اسٹریمنگ لنک بھیج کر اسے دعوت دی جاسکتی ہے۔
 دوسری جانب نوٹیفکیشن کو بہتر بنانے کے لئے اسٹریم دیکھنے کے کچھ پہلو بھی بہتر بنائے گئے ہیں۔اسے مجموعی طور پرگولائیو ٹوگیدر کا نام دیا گیا ہے جسے جلد ہی صارفین دیکھ سکیں گے۔ ایپ میں اس کا اظہار ہوجائے تو اور لایﺅاسٹریم دیکھنے کے سہولیات کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ نے کہاکہ اسٹریم براہِ راست نشر ہونے سے پہلے بھی آپ اپنے دوستوں سے اسکرین شیئر کرسکیں گے اور انہیں دعوت دے سکیں گے۔
 دوسری جانب میزبان تمام اعداد وشمار کو قدرے نئے اور بہتر انداز میں دیکھ سکے گا لیکن یہ ڈیٹا مہمانوں کو نہیں دکھائی دے گا۔یوٹیوب کے مطابق عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر اسٹریم ایک ہی شخص کنٹرول کرے تو اس پر بہت دباﺅ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک اور مہمان کو اسٹریم میں شامل کرکے اس کام کو اب آسان بنایا جاسکتا ہے۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ ایک وقت میں دو یوٹیوبر ایک ساتھ اسٹریم کرکے زائد رقم بھی کماسکیں گے۔اس سے قبل یوٹیوب نے لائیو اسٹریم میں سرخ دائرے کا آپشن بھی پیش کیا تھا۔ پھر یوٹیوب نے ایک اور اعلان کیا تھا جس کے تحت ایک چینل سے دوسرے چینل تک لائیو ری ڈائریکشن کی سہولت پیش کرنا تھا۔ اس سے قبل یہ آپشن قریباً ناممکن تھا۔ اس طرح پہلے تو یوٹیوب ایپ کو ہی فائدہ ہوگا اور دوم ایک ساتھ کئی یوٹیوبر اپنے اپنے فالوورز کو ایک اسٹریم پر لاسکیں گے۔تیسری تبدیلی لائیو اسٹریمنگ میں فل اسکرین بھی پیش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سوال و جواب کے فیچر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ سے صارفین مشکل سے دوچار