شہریوں نے نشے کے عادی چور کی درگت بنا ڈالی

Mar 21, 2022 | 10:52:AM
چور، فائل فوٹو
کیپشن: چور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں شہریوں نے چور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورکپڑے بھی پھاڑدیئے۔

کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے ایک چورکوپکڑلیااوراسے کھمبے سے باندھ کر تشددکانشانہ بنایا موقع پر موجود مشتعل شہری اسے وقتاً فوقتاً نہ صرف مارتے رہے بلکہ اس سے چوری کیے گئے سامان کے بارے میں بھی پوچھتے رہے۔ پوچھ گچھ کے دوران چور نے جرم کا اعتراف کیا کہ اس نے ایک گھر میں چوری کی تھی اور قیمتی سامان چرایا تھا۔

 ایک اور شہری کا کہنا ہے  کہ اس نے اسی لڑکے کو اس سے قبل بھی چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا اور سامان بھی برآمد کیاتھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے علاقے کی نشاندہی کی تو معلوم ہوا کہ واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن سیکٹر ایف آئی میں پیش آیا تھا،چوری نشے کا عادی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی ائیر پورٹ۔غیر ملکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ