رنویر سنگھ فلم کا تین سو پچیس کروڑ روپے معاوضہ لے کر شاہ رخ کو بہت پیچھے چھوڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دھوریندر فلم نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے خود تو پیسہ کمایا ہے ، اس کے ساتھ رنویر سنگھ کو بھی انڈیا کا کسی ایک فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا ایکٹر بنا دیا۔
رنویر سنگھ مبینہ طور پر 2026 میں ہندوستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کے طور پر ابھرے ہیں، جس نے اپنے بلاک بسٹر پروجیکٹ دھورندھر کی زبردست کامیابی کے بعد صرف اس ایک فلم سے ریکارڈ 325 کروڑ روپے کمائے۔
یہ فلم اصل میں ایک واحد پروجیکٹ کے طور پر پلان کی گئی تھی، اس نے عالمی باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور دنیا بھر میں تقریباً 3200 کروڑ روپے اور ہندوستان میں 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی۔ اس کمائی میں رنویر سنگھ کا حصہ بھی ان کے معاوضہ کے ایگریمنٹ میں لکھا گیا تھا۔
ان کو اتنا ملا کہ اب رنویر سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار قرار پا گئے ہیںْ 325 کروڑ روپے کوئی تھوڑی رقم تو نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سپر ہیرو شاہ رخ خان کو کسی ایک فلم کا اتنا معاوضہ کسی نے نہیں دیا، رجنی کانت بھی اس فگر سے بہت پیچھے رہے۔ معاوضہ تو شاید کوئی رنویر کو بھی اتنا نہ دے پاتا لیکن انہوں نے فلم کی آمدن مین حصہ طے کر کے اسے ایگریمنٹ کا حصہ بنا کر کافی دانش مندی کی۔ یہ بھاری معاوضہ کسی پروڈیوسر کو اپنی جیب سے دینا پڑتا تو شاید وہ رنویر کو لینے کا ارادہ ہی چھوڑ دیتے۔
تصویر کا دوسرا رُخ: دھوریندر کے بعد کسی فلم میں رنویر کو اتنا یا اس سے زیادہ معاوضہ نہیں ملا
دھوریندر تو ایک ایکسیپشن ہے شاید کیونکہ اس کے بعد اب تک کسی نے رنویر کو یا کسی بھی دوسرے ایکٹر کو اتنا تو کیا اس سے آدھا معاوضہ بھی آفر نہیں کیا۔
فلم 'دھُرندھر' (اور اس کا سیکوئل 'دھُرندھر 2') واقعی ایک استثنائی کیس (Exception) ثابت ہوا ہے اور فی الحال رنویر سنگھ کو کسی بھی دوسری فلم کے لیے اتنا بڑا معاوضہ نہ تو ملا ہے اور نہ ہی آفر ہوا ہے۔
'دھُرندھر' ایک الگ مثال کیوں ہے؟
روایتی فیس کی جگہ ایکٹر کے ساتھ پارٹنرشپ کر کے دھریندھر نے اپنی لاگت کو مینیج کرنے کا ایک الگ راستہ اپنایا۔ اس فلم کے لیے معاہدہ کرنے سے پہلے رنویر سنگھ کی بنیادی فیس محض 30 کروڑ سے 50 کروڑ تھی۔ انہوں نے پروڈکشن ہاؤس (Jio Studios) کے ساتھ 25 فیصد منافع کی حصے داری (Profit Sharing) کا معاہدہ کیا تھا۔
دھریندھر کے بزنس کا دھماکہ اتنا زور دار ہو گا یہ خود بنانے والوں کو بھی توقع نہیں تھی، ورنہ شاید وہ رنویر کو 25 فیصد پرافٹ آفر نہ کرتے، کوینکہ کوئی بھی ایکٹر اس سے کہیں تھوڑے پر آسانی سے مان سکتا تھا۔ فلم کی دونوں اقساط نے دنیا بھر میں3200 کروڑ روپےسے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا۔ اس غیر معمولی منافع کے بعد جب رنویر کا 25فیصد حصہ نکالا گیا تو یہ 335 کروڑ سے اوپر جا پہنچا۔

دیگر فلموں میں رنویر سنگھ کا معاوضہ
اگر مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھا جائے تو رنویر سنگھ کی روایتی فیس اتنی بڑی رقم کے آس پاس بھی نہیں ہے:
عام مارکیٹ ریٹ: رنویر سنگھ کسی بھی عام پراجیکٹ کے لیے30 کروڑ روپے سے 50کروڑ ک روپے کے درمیان فیس چارج مانگتے ہیں۔
حالیہ فرنچائز ہائپ: 'دھُرندھر' کی تاریخی کامیابی کے بعد، ان کی اگلی بڑی فلموں (جیسے 'دھُرندھر ۲' کی انفرادی ڈیلز) کے لیے ان کا مارکیٹ ریٹ80کروڑ روپے سے 100کروڑ روپے تک ضرور ڈسکس کیا جا رہا ہے، لیکن یہ فگر 335 کروڑ کے ایک بار مل چکے معاوضے سے بہت ہی تھوڑی ہے۔
دوسری بڑی فلمیں: رنویر کی اب تک سپر ہٹ فلموں جیسے 'پدماوت'، 'سمبا' یا 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں بھی ان کا معاوضہ اسی کروڑ کی بریکٹ میں رہا ہے۔ ان فلموں نے جو کچھ کمایا وہ فلم بنانےکا رسک لینےوالوں کے اکاؤنٹس میں ہی رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ریوتی کی شادی میں شاہ رخ کا ڈانس، سلمان خان کے نئے ہئیرسٹائل کے جلوے، دھوم تو مچنا ہی تھی