سوات میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ ، 2 خواتین ڈوب کر جاں بحق

Jun 21, 2025 | 23:55:PM
سوات میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ ، 2 خواتین ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان )سوات کے علاقے کالام میں سیاحوں کی کشتی کو حادثے کے باعث دو خواتین ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

ذرائع کے مطابق کشتی میں متعدد سیاح سوار تھے، دو نوجوان سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے بتایا  جارہا ہے، علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے رابطے  میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قلات : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید