مریم اورنگزیب کا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کا بھیس بدل کر دورہ

Jun 21, 2025 | 17:29:PM
مریم اورنگزیب کا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کا بھیس بدل کر دورہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا جنرل ہسپتال کا بھیس بدل کا دورہ ، مریم اورنگزیب عام شہری کے طور پر ہسپتال آئیں، ماسک پہن کر مختلف وارڈز میں گئیں۔ 

مریم اورنگزیب نے ہسپتال کی ایمرجنسی کا بھی معائنہ کیا، ایمرجنسی میں صفائی اور علاج معالجے کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی، ادویات کی مفت فراہمی کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا آڈیو پیغام بھی سپیکر پر جاری تھا ۔

ہسپتال میں تمام مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی جاری تھی، ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی پر ہیلپ لائن پر کال کرنے کا اعلان بھی جاری تھا۔ 

مریم اورنگزیب نے میڈیکل، گائنی وارڈز اور لیبر روم کا بھی معائنہ کیا، سینئر صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی۔

مریم اورنگزیب نے اس قبل 30 مارچ کو جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں بھی بھیس بدل کر دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں