شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ,عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا

Jun 21, 2025 | 15:58:PM
شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ,عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظورکرلی اور رہا کرنے کا حکم دیدیا،

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان میں درج 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے گزشتہ روز دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تاہم شاہ محمود قریشی دیگر مقدمات میں گرفتار ہونے کی وجہ سے رہا نہیں ہو سکیں گے،شاہ محمود قریشی کی رہائی دیگر مقدمات کے فیصلوں پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے: عطاتارڑ

واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین کو بری کردیا ہے۔