ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے: عطاتارڑ
کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائےگی،مقتول ٹک ٹاکرکے لواحقین سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھرجاکرلواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہیے،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے،کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے،یہ ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے۔
عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے،کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے اورنان فائلرز کوریلیف دینے کی متعدد تجاویز منظور
عطاء اللہ تارڑنے مزیدکہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال ہونا چاہئے، اورسوشل میڈیا فورمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے، بچیوں کے تحفظ کے لئے فورم قائم ہونا چاہئے،ہمیں اپنی بچیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔