سولرپینلز پر ٹیکس 18 سے  10 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا:وزیرخزانہ

کم اور متوسط آمدن والے طبقے کا معیشت میں اہم کردار ،انکم ٹیکس کی کمی بجٹ تجاویز کا حصہ 

Jun 21, 2025 | 15:15:PM
سولرپینلز پر ٹیکس 18 سے  10 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا:وزیرخزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم اورمتوسط آمدن والا طبقہ مہنگائی جھیلتا اور ٹیکس ادا کرتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تجاویز کا جامع اور گہرا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں بلال اظہر کیانی ،چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی، نشستوں میں حکومت نے مؤقف واضح کیا اور ایوان نے انہیں سمجھا اور سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں آیا،ہم نے مالی نظم و ضبط برقرار، افراط زر پر قابو پایا اور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر کیا ہے، اقدامات کا مقصد پاکستان کو اقتصادی غیر یقینی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پائیدار ترقی کیلئے حکومت نے مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھا اور فلاحی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تنخوا دار طبقے پر انکم ٹیکس کی کمی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے، 6 لاکھ سے 12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 سے ایک فیصد کر دیا ہے، حکومت نے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں تجاویز دی گئیں جس پر حکومت نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پینلز پر ٹیکس 18 سے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سولر پینلز کے ٹیکس کا اطلاق 46 فیصد درآمدی پرزہ جات پر ہو گا، امپورٹڈ پینلز کی قیمت میں 4.6 فیصد اضافہ ہو گا، حکومت صنعت کا فروغ اور قابل تجدید توانائی چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھی ،تیل بنانے والی کمپنیوں کی من مانیاں، قیمتوں میں اضافہ کر دیا

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ماحول دوست اور پائیدار معیشت کی طرف گامزن کرنا ہے، سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس سے پہلے ہی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دیتا ہوں حکومت عوامی مفاد کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی، کسی کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔