اسرائیل کا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ

Jun 21, 2025 | 12:29:PM
اسرائیل کا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے جنوبی شہر ناقورہ کے قریب لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے انفرااسٹرکچر سائٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی بحریہ نے جنوبی لبنان کے علاقے ناقورہ میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے انفراسٹرکچر سائٹ پر حملہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل دنیا کیلئے کینسر ہے: شمالی کوریا

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مقام حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ حزب اللّٰہ کی انفرااسٹرکچر سائٹ کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللّٰہ کو ایران اسرائیل جنگ میں شمولیت سے خبردار کیا تھا۔

اس سے قبل حزب اللّٰہ نے ایران اسرائیل جنگ میں ایران کی حمایت کا عندیہ یہ کہتے ہوئے دیا تھا کہ ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے قتل کی صورت میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔