صبا قمر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 21, 2022 | 16:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: صبا قمر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی  مشہور اداکارہ  صبا قمر اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی خوبصورت آواز سے اپنے مداحوں  اور سوشل میڈیا صارفین کےدل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ  پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ  اور سنیئر اداکارہ گانا گا رہی ہیں ان کی خوبصورت آ واز نے ان کے مداحوں کے دل موہ لیے۔اس ویڈیو میں نیلے لباس میں شاندار نظر آنے والی اسما عباس  کی گہری اور سریلی آواز سننے والے یقینا جذباتی ہوئے ہو ں گے، جبکہ ہمیشہ کی طرح دلکش نظر آنے والی صبا قمر نے نارنجی رنگ کے لباس میں  اسما عباس کی گود میں سر رکھے گانا گا نے میں ان کا پورا ساتھ دے رہی تھی ۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ جب آپ واقعی درد میں ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ محبت میں ہیں۔اداکارہ  اسما عباس اسی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جہاں انہوں نے صبا قمر، سرمد کھوسٹ اور ثانیہ سعید کو ان کی فلم کملی کے لیے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دستخط کرنے والی ویڈیو انہیں خراج تحسین ہے۔اس ویڈیو نے سب مداحوں سمیت ادکاروں کو بھی اپنی طرف کھینچا ہے اداکارہ مہوش حیات اور زارا نور عباس سمیت مشہور شخصیات کی جانب سےانہیں خوب سراہا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے جو کہ فلموں اور ڈراموں دونوں میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھا چکی ہے فلموں میں کام کرنے کے بعد اب وہ پروجیکٹ تمہارے حسن کے نام اور فلم گھبرانا نہیں ہے کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گی۔

دوسری طرف اسما عباس بھی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے یہ بھی پاکستان شوبز میں فلم اور ڈرامہ دونوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے بلکہ انھوں نے کشمیر سیزن ون اور سیزن ٹو میں اپنی آ واز کا جا دو بھی جگایا ہوا ہیں۔