والدہ کو  آمروں ،بزدلوں اور دہشت گردوں  نے مارا :بلاول بھٹو

Jun 21, 2022 | 16:06:PM
 والدہ کا قتل  آمروں ،بزدلوں اور دہشت گردوں  نے کیا :بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو  زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو  زرداری نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

 بلاول  نے  ٹوئٹر پر لکھا کہ سال کے طویل ترین دن ہے ، ہم شہید بے نظیر بھٹو کو انکی 69ویں سالگرہ کے موقع پر یاد کر رہے ہیں۔

بے نظیر بھٹو  نے جمہوریت کی بحالی، غریبوں کی معاشی آزادی اور اسلام کے پرامن پیغام کے لیے 30 سال تک جدوجہد کی۔

بلاول بھٹو نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گردوں، آمروں اور بزدلوں نے انہیں قتل کیا ہے۔ لیکن وہ اپنے ملک اور پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں زندہ ہے۔

زندگی میں وہ بے نظیر تھیں، موت میں بھی بے نظیر ہیں۔