پاکستانی دورے پر آئے برطانوی بیس بال کوچ اپنے وطن روانہ

Jun 21, 2021 | 10:06:AM
پاکستانی دورے پر آئے برطانوی بیس بال کوچ اپنے وطن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے دورےپر آئے ہوئے برطانوی بیس بال کوچ سٹیو ڈیوس اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نے سٹیو ڈیوس کو الوداع کیا سٹیو ڈیوس نے لاہور میں نوروز قیام کیا سٹیو ڈیوس نے پاکستان بیس بال کیمپس کا دورہ کیا ،سٹیو ڈیوس نے امریکن کوچ برائن فرجر کے ہمراہ مختلف اکیڈمیز کے دورے کیے ۔پاکستان بیس بال فیڈریشن برائن فرجر اور سٹیو ڈیوس کے ساتھ کوچنگ کے معاہدے کرنے کی خواہش مند ہے ۔

واضح رہے  برائن فرجر کے ساتھ پاکستان بیس بافیڈریشن کے معاملات طے پاگئے ہیں ،سٹیو ڈیوس کے ساتھ معاملات آخری مرحلے میں ہیں ،برائن فرجر خیر سگالی کے طورپر بغیر معاوضے کے پاکستان بیس فیڈریشن کےساتھ کام کرنے پر تیار ہیں، پاکستان بیس بال فیڈریشن نے طریقہ کار کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ سے غیر ملکی کوچ کی تعیناتی کے لیے رابطہ کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ: کتاب زندگی کا پہلا صفحہ مکمل کرچکا