روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی 

Jul 21, 2026 | 19:08:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی 
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا  ۔انٹر بینک میں ڈالر 277.95 روپے سے کم ہوکر 277.92 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستاہوکر279.65 روپے، یورو 48 پیسے کمی سے  322.58 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  63 پیسے سستا ہوکر 379.50 روپے پر پہنچ گیا   جبکہ یو اے ای درہم 76.78 روپے اور سعودی ریال 75.08 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر بننے کی خواہش کااظہار کر دیا