پنجاب اسمبلی؛سینیٹ کی نشست پر حکومتی امیدوارحافظ عبدالکریم کامیاب
کیپشن: حافظ عبدالکریم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک نشست کیلئے صبح سے شام 5بجے تک پولنگ ہوئی،سینٹ کی ایک نشست کیلئے کل ووٹرز 369 تھے ،انتخاب میں کل 345 ووٹ کاسٹ کئے گئے۔
پریزائیڈنگ افسر نے نتائج کا اعلان کردیا،حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لیکر جیت گئے،اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار 99 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوااسمبلی؛سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کااعلان