پاکستان میں مزید سیاسی جماعتوں کی گنجائش نہیں: فواد چودھری

Jul 21, 2025 | 14:57:PM
 پاکستان میں مزید سیاسی جماعتوں کی گنجائش نہیں: فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جڑی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزید سیاسی جماعتوں کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی نئی پارٹی بنے گی وہ ریحام خان کی پارٹی جیسی حیثیت رکھے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کی سیاست بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہے اور اصل مسئلہ ان کی رہائی ہے۔

مزید پڑھیں:پرویز الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت بانی کو جیل میں رکھنے میں ملوث ہے تاکہ ان کی قیادت کو کمزور کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت کسی تحریک کی اہل نہیں اور عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

 عالیہ حمزہ کا بھی تحریک میں کوئی کردار نہیں ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے سیاسی منظرنامے پر آتے ہیں تو صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان کے خلاف مقدمات کی قانونی حیثیت نہیں اور اے ٹی سی کے فیصلے سے سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔