بلوچستان واقعہ: فائرنگ کرنیوالے شخص سمیت 2 ملزمان گرفتار

Jul 21, 2025 | 14:15:PM
بلوچستان واقعہ: فائرنگ کرنیوالے شخص سمیت 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کے قتل کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

 فائرنگ کرنے والے شخص اور ویڈیو میں نظر آنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث قبائلی رہنما شیر باز سمیت 13 مشتہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:فیض آباد احتجاج کیس: فیصل جاوید کی بریت کی درخواست مسترد

 واقعے کی تحقیقات کر رہےہیں، جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ادھر بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں ایک مرد اور خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنےکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اور قتل میں معاونت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے، تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔