منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

Jan 21, 2023 | 10:48:AM
منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو بے گناہ قرار دے دیا
کیپشن: سلیمان شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو بے گناہ قرار دے دیا۔

 اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کر دیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے۔ ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔