امریکی ڈرون حملے میں7 بچوں سمیت10افراد کی ہلاکت۔۔انتہائی بھیانک غلطی کی ویڈیو  جاری

Jan 21, 2022 | 18:20:PM
امریکی ،ڈرون ،حملے، ویڈیو،  پکچر
کیپشن: امریکی ڈرون حملے کی ویڈیو  پکچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے وزارت دفاع کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں  افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک گھر پر ڈرون حملہ دکھایا گیا ہے،جس کے نتیجے میں 10 عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

ایرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ایک گھر پر ڈرون حملہ دکھایا گیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہوئے۔  جاں بحق ہونے والوں میں سات بچے بھی تھے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ داعش کے عناصر اس گھر میں دوبارہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن کچھ دیر بعد ہی انہوں نے اس حملے کو غمناک غلطی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل میں کار بم دھماکہ۔۔بھاگتے ہوئے لنگڑاتے یہودی کی ویڈیو  سامنے آ گئی