اسرائیل میں کار بم دھماکہ۔۔بھاگتے ہوئے لنگڑاتے یہودی کی ویڈیو  سامنے آ گئی

Jan 21, 2022 | 17:54:PM
 اسرائیل , کار,بم ,دھماکے, ویڈیو ,پکچر
کیپشن:  اسرائیل میں کاربم دھماکے کی ویڈیو پکچر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل میں بدھ کو تل ابیب کے نواحی علاقے نیس زیونا کے رہائشی علاقے میں ہونیواے کار بم دھماکے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار میں سوار ایک60 سالہ اسرائیلی شہری  جیسے اپنی  گاڑی پارکنگ میں لگاتا ہے تو بڑا دھماکہ ہوتا ہے ، جس کے تھوڑی دیر بعد کار میں سوار  شخص کو زخمی حالت میں گاڑی سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گاڑی کھڑی ہونے کے دوران دھماکے سے پھٹی، اور شعلوں کی لپیٹ میں تھی۔ پھر ایک آدمی لنگڑا کر گاڑی سے باہر نکلا۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے طبی عملے نے اس شخص کو ریہووٹ کے قریبی کپلان میڈیکل سینٹر میں لے گئے۔ اسرائیلی پولیس فرانزک ماہرین کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ مجرمانہ تنازعہ پر قاتلانہ حملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر طرف برف ہی برف۔ راستے بند۔ شدید سردی