پشاور: بیری باغ میں نہر کی باؤنڈری وال گرنے سے 2مزدور جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)پشاور کے نواحی علاقے بیری باغ میں نہر کی باؤنڈری وال گرنے سے 2مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقہ بیری باغ میں پیش آیا جہاں نہر کی باؤنڈری وار گرنے کے نتیجے میں 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری سرچ آپریشن کرتے ہوئے دونوں مزدوروں کی نعشیں نکال لیں, جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت شہزاد اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سرچ آپریشن میں ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ویکل، 3 ایمبولینسز، ایکسویٹر اور 36 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں :بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ