انجرڈ ہونے پر فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیمپئنز ٹرافی کے پہلےمیچ میں انجری کا شکار ہونے والے فخر زمان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں انہیں بوجھل قدموں اور اداس انداز میں پویلین کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:گھر سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں گا: فخر زمان
فخر زمان ڈریسنگ روم میں پہنچ کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے جب کہ اس دوران وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔