پی ایس ایل 9: افتخار کی دھواں دار بیٹنگ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پچھاڑ دیا

Feb 21, 2024 | 18:42:PM
پی ایس ایل 9: افتخار کی دھواں دار بیٹنگ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پچھاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان سپر لیگ 9(پی ایس ایل ) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پچھاڑ دیا، افتخار احمد کی دھواں دار بلے بازی کے باعث 5 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا،ملتان سلطانز کی جانب سے افتخار احمد نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے قلندرز کو آؤٹ کلاس کر دیا، افتخار نے 11 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 34 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان 59 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان نے 2، 2 جبکہ جورج لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم جونیئر کی ویڈیو نےمسلمانوں کے دل جیت لیے

قبل ازیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنےتیسرے میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز فخر زمان  نے41 رنز کی اننگز کھیلی ۔ 

میچ کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز نے پہلے ہی اوورمیں لاہور قلندرز کے ان فارم بلے باز صاحبزادہ فرحان کو صرف 2 رنز پر چلتا کیا اس کے بعد دوسری وکٹ 97 رنز پر گری جب وینڈر سن 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے دونوں میچز میں  لاہور قلندرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ دو بارکی چیمپئن  لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچز کو بھول کر آگے بڑھیں گے آج  اچھا سکور کریں گے۔