وسیم جونیئر کی ویڈیو نےمسلمانوں کے دل جیت لیے

Feb 21, 2024 | 13:43:PM
وسیم جونیئر کی ویڈیو نےمسلمانوں کے دل جیت لیے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹرز کے وسیم جونیئرنے گراؤنڈ میں ایک ایسا کام کردکھایا جس سے چاروں طرف ان کی تعریفیں ہونے لگیں ۔

17 فروری سے پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) کے میچز جاری ہیں ،سنسنی خیز میچز سے کرکٹ کے دیوانے خوب محظوظ ہو رہے ہیں، ایسے میں فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے مداحوں کے  دل جیت لیے،سوشل میڈیا پر  وائرل ہونے والی ویڈیو میں وسیم جونیئر کو  گراؤنڈ میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو  باؤنڈری لائن کے پاس اللہ کی عبادت کرنے میں مصروف ہیں۔

 فاسٹ باؤلر وسیم نے جیسے ہی دیکھا کہ میچ میں وقفہ ہوا ہے تو انہوں نے آرام کرنے کی بجائے اللہ کی عبادت کو ترجیح دی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈیٹر کے مینٹور و دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سر ویوین رچرڈ  نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے لیے دوبارہ پاکستان آنے پر خوش ہوں، اس سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈیٹرز کی اچھی پرفارمنس کےلیے پُرامید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ دوستوں اور کھلاڑیوں سے مل کر خوش ہوں، سرفراز احمد کا بہت بڑا فین ہوں، جسے کہہ دیا ہے کہ اب خود کو بیٹ سے اچھا ثابت کرنے کا موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’بابراعظم،مکی آرتھر نے ٹیم تباہ کردی‘
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور نے مزید کہا کہ یقینی طور پر سرفراز احمد ٹیم کے لیے اچھا پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے دباؤ میں تھا۔