بھارتی اداکار رنویر سنگھ،ملالہ یوسف کے مداح نکلے

Feb 21, 2023 | 14:39:PM
بھارتی اداکار رنویر سنگھ ملالہ یوسف کے مداح نکلے
کیپشن: بھارتی اداکار رنویر سنگھ ملالہ یوسف کے مداح نکلے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے، ساتھ سیلفی لی اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے سالٹ لیک سٹی میں این بی اے کی جانب سے منعقد ہونے والی آل اسٹار سیلیبریٹی گیمز میں شرکت کی۔نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہونے والے اس آل اسٹار سیلیبریٹی گیمز میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے حصہ لیا اور باسکٹ بال کا کھیل پیش کیا۔اس دوران بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو خوب سراہا اور ملالہ اور ان کے شوہر عصر ملک کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور انسٹاگرام پر شیئر کیں.