سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

Feb 21, 2022 | 09:51:AM
سہاگ سے پہلے شوہر گرفتار، وجہ کیا بنی
کیپشن: سہاگ رات شوہر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار میں شادی کے بعد دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کو لے اتر پردیش پہنچا تو پیچھے سے پولیس بھی پہنچ گئی اور  اسےسابق محبوبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے ضلع بگہا کے پپو نامی شخص کا ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں ایک ساتھ رہتے تھے۔ اس کی معشوقہ کا  15 فروری  کو موبائل فون بند ہوا تو اس کے گھر والے 16 فروری کو پپو کے گھر گئے لیکن اس کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلا ، اس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ 

 بہارپولیس نے پپو کی ماں کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو پتا چلا کہ وہ شادی کرکے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ریاست اتر پردیش چلا گیا ہے۔ یہ پتا لگتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پپو کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟اہم خبر جانیے

دورانِ تفتیش پپو نے بتایا کہ وہ اپنی سابق محبوبہ کے ساتھ تو رہتا تھا لیکن اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے اس نے جان چھڑانے کیلئے اسے قتل کرکے دوسری لڑکی سے شادی کی اور اسے دوسری ریاست میں لے آیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے قتل کی واردات 15 فروری کو ہی انجام دے دی تھی جس کے بعد اس نے 16 فروری کو شادی کی اوراسی روز اپنی دلہن کو کر اتر پردیش پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 100 سالہ شخص کی 90سالہ اہلیہ سے دوبارہ شادی۔بچوں کا والدین کی سالگرہ پر انوکھا تحفہ