100 سالہ شخص کی 90سالہ اہلیہ سے دوبارہ شادی۔بچوں کا والدین کی سالگرہ پر انوکھا تحفہ

Feb 20, 2022 | 20:58:PM
سالگرہ۔والدین۔شرکت۔دھوم دھام۔انٹرویو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) زندگی کی 100 بہاریں دیکھنے کا موقع بہت ہی کم لوگوں کو ملتا ہے اور کم و بیش افراد ہی 100 سال مکمل ہونے پر سالگرہ مناتے ہوں گے اور ایسی سالگرہ پر بچے اپنی والدین کی خوشی بہت دھوم دھام سے مناتے ہیں۔بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد سے تعلق رکھنے والے 100سالہ بسوا ناتھ سرکار کے بچوں نے اپنے والدین 70ویں سالگرہ اور والد کی100 ویں سالگرہ پر ان کی دوبارہ شادی کی۔بسوا ناتھ کی اہلیہ سرو دھونی سرکار کی عمر 90سال ہے۔
اس انوکھی شادی کے جشن میں بسوا ناتھ کے 9 بچوں سمیت پوتا پوتی، نواسا نواسی اور پرپوتوں نے بھی شرکت کی۔ اس عالیشان شادی میں تقریباً 700 لوگوں کو مدعو کیا گیا جنہیں دعوت میں انواع و اقسام کے کھانے بھی پیش کیے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 1953 میں ہوئی تھی جن کے 6 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔بسواناتھ کے بیٹے نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کافی عرصے سے سوچ رہے تھے کہ والدین کو ان کی شادی کی سالگرہ پر کوئی دلچسپ تحفہ دیں لہٰذا ہم نے اس تقریب کا سوچا،ہم چاہتے تھے کہ والدین کی شادی نئی نسل کے لئے ایک مثال بنے، ان دونوں میں بہت محبت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بسوا ناتھ کی شادی ہندو روایات کے مطابق ہوئی اور اس میں ہر رسم ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ایک اور وبا جلد دنیا میں پھیل سکتی ہے۔بل گیٹس کا انتباہ